بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں، طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے . کیٹیگری 4 کا سمندری طوفان ’بیرل‘ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات بارباڈوس کے قریب سے گزرے گا اور طوفان کا مرکز جنوبی ساحل سے تقریباً 80 میل دور ہے . بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت ہلٹن ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، طوفان سے قبل ٹیم کا منصوبہ چارٹر فلائٹ کے ذریعے سیدھا وطن واپسی کا تھا لیکن اتوار کی شام سے ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا . بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ فاتح ٹیم کے ہندوستان پہنچنے کے بعد ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرنے کا سوچ رہا ہے تاہم انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی طرح وہ بھی یہاں پھنس گئے ہیں . ’سفری منصوبہ واضح ہونے کے بعد تقریب کا سوچیں گے . ‘ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو اس ماہ کے آخر میں سری لنکا میں شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز سے ایک نیا ہیڈ کوچ ملے گا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ کسے منتخب کیا گیا ہے . ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے فیورٹ سمجھے جارہے ہیں، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے اس عہدے کے لیے انٹرویوز کے بعد گوتم گمبھیر اور سابق بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈبلیو وی رمن کو شارٹ لسٹ کیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم سمندری طوفان کی وارننگ کے پیش نظر بارباڈوس میں پھنس گئی ہے، جہاں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات بارباڈوس سے سمندری طوفان کے گزرنے کے ساتھ ہوائی اڈے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے .
متعلقہ خبریں