سندھ

کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے اور سندھ حکومت کی ہدایات کے باوجود کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی کی بندش جاری رکھی ہوئ ہے۔
شہر میں اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ویسٹ، اللہ والا ٹاؤن، کورنگی، نشتر روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، ملیر اور دیگر علاقوں میں رات 2 بجے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے جب کہ دن میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا جہاں نشتر روڈ پر ٹائر جلائے اور سڑک بند کر دی، پولیس کے پہنچنے پر مشتعل شہریوں نے پتھر بھی مارے جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے شہریوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کرکے سڑک کھلوادی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ کہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود رات میں بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں