یہ ریکارڈ پہلے شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ کے پاس تھا . کنگ خان کی فلم ‘جوان‘ نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 86 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے والی پہلی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا . واضح رہے کہ 600 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ‘ کالکی 2898 AD’نے فلم انڈسٹری میں اب تک سب سے زیادہ بجٹ میں بننے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرکے ‘پشپا 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے پہلے ہی دنیا بھر سے 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور اب فلم نے ایڈوانس بکنگ کی سائٹس پر ریکارڈ ٹکٹس کی فروخت کے ساتھ ہی فلم نے اداکار پربھاس کا شاہ رُخ خان کی فلم جوان کو پیچھے چھوڑنے کا خواب بھی پورا کردیا .
بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ کی سائٹ بُک مائی شو نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کالکی 2898 AD‘ کے 90 ہزار سے زیادہ ٹکٹ صرف ایک گھنٹےمیں فروخت ہوئے جوکہ فلم کا ایک نیا ریکارڈ ہے .
متعلقہ خبریں