کراچی میں گرم ترین رات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر قائد میں گرم ترین رات کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے لیے جولائی کی اب تک کی گرم ترین رات تھی جس میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے قبل، سال 2021 اور 2022 میں جولائی کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوچکا ہے جبکہ 2024 جولائی میں پہلی مرتبہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہوسکیں جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
کراچی کا موسم آج بھی گرم و مرطوب رہنے اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر 15 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے۔

Recent Posts

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ…

1 min ago

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے کی درخواست پر حکومت اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں…

5 mins ago

وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل…

7 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں…

14 mins ago

کلی پابندہ خان،مریم کالونی میں واسا کی نااہلی اور غفلت کے باعث علاقہ مکین پینے کے پانی سے محروم ہوچکے ہیںسید ناصر اآغا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکٹریری اطلاعات سید ناصر اغا نے بیان…

17 mins ago

کراچی کے قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا…

19 mins ago