انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت 8 جولائی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

دوران سماعت علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہو گی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے وکلاء سے سوال کیا کہ حاضری پوری نہ ہونا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکلاء نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، پی ٹی آئی کے وکلاء نے یقین دہانی کرائی کہ اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہو گی۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں، آئندہ پیشی پر حاضری کی مکمل یقین دہانی کرائی جائے گی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے استدعا کی کہ ایک موقع دیا جائے، اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 30 دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہنچانا ہے، آپ کا ہی اس میں فائدہ ہو گا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں…

9 mins ago

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں شوہر کی عبور ی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ ) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس…

14 mins ago

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و…

18 mins ago

الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کا کیس: عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگر ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف…

23 mins ago

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ…

39 mins ago

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے کی درخواست پر حکومت اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں…

43 mins ago