بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر 7رکنی کمیٹی کسی بھی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی،قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کے معاملات کو روک دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کرینگے،کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان اور شہریار آفریدی شامل ہونگے،کمیٹی میں بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہونگے،پارٹی خواتین کی واپسی کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک خاتون ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی میں شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دینگی،کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو فیصلہ کرینگے۔

Recent Posts

بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3…

1 min ago

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں…

15 mins ago

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں شوہر کی عبور ی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ ) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس…

20 mins ago

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و…

24 mins ago

الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کا کیس: عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگر ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف…

29 mins ago

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ…

45 mins ago