6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق 6امیدواروں کے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا،6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،وکیل سکندر بشیر نے کہاکہ میری اردو کچھ کمزور ہے ، صاحبزادہ کو شہزادہ کہہ دیتا ہوں،وکیل سکندر بشیر کوپی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا صحیح نام لینے میں دشواری کا سامنا رہا۔

سکندر بشیر نے کہاکہ کنول شوذب کی درخواست پر سماعت نہیں ہونی چاہئے، فیصلے سے متاثرنہیں ہوتیں،کنول شوذب تحریک انصاف میں ہیں، خواتین ورکرز ونگ کی سربراہ ہیں،4لوگ بطور آزادامیدوار ایم این اے منتخب ہوئے لیکن سنی اتحاد کونسل میں ضم نہیں ہوئے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق 6امیدواروں کے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا،6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس منیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مطابق کتنے امیدواروں کا سرٹیفکیٹ، ڈیکلیریشن منظور ہوا،وکیل سکندر بشیر نے جواب دیا کہ سب آزادامیدوار ہی رہے،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ آزادامیدوار کے پاس اختیار ہے 3روز میں کسی سے منسلک ہوجائیں، سب معاملہ حل ہو جائے۔

Recent Posts

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں…

7 mins ago

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں شوہر کی عبور ی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ ) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس…

12 mins ago

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و…

16 mins ago

الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کا کیس: عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگر ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف…

21 mins ago

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ…

37 mins ago

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے کی درخواست پر حکومت اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں…

41 mins ago