وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے


وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اچانک اسپتال آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کی ابتر صورتحال پر اظہار برہمی ۔ پردہ نہ ڈالیں حقائق بتائیں وزیر اعلٰی بلوچستان کا ایم ایس مفتی محمود اسپتال سے استفسار ۔غیر حاضر اسٹاف کو فارغ کریں ، وزیر اعلٰی بلوچستان کی اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب قمبرانی کو ہدایت ۔
اربوں روپے غریب لوگوں کے علاج معالجے کی مد میں دئیے جاتے ہیں نتائج کچھ نہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ مفتی محمود اسپتال میں ڈاکٹروں طبی عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال دو دن کے اندر اندر بہتر بنانے کی ہدایت کردی ۔اصلاح نہ کی گئی تو کارروائی ہوگی ، وزیر اعلٰی بلوچستان کی وارننگ۔