منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کی پیشکش


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوگئی۔گزشتہ برس بیٹے کی ماں بننے والی منال خان نے اداکاری کی دُنیا سے بریک لیا ہوا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
منال خان اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے جبکہ کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو اداکارہ کا وزن بڑھنے پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
اب حال ہی میں منال خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک مداح نے انوکھا کمنٹ کرکے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ یہ کمنٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہا ہے۔
منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے غلام اکبر نامی مداح نے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔مداح کی پیشکش سُن کر منال خان نے کہا کہ بھائی! میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں۔ منال خان کے جواب میں مداح نے دُکھی والے ایموجی کے ساتھ کہا کہ مجھے سُن کر بہت افسوس ہوا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)


واضح رہے کہ منال خان نے ستمبر 2021 میں اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔