پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے۔اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔