.
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے بجٹ میں تین ہزار سے زاہد نئے پوسٹوں کا اعلان اور ملازمین کے تنخواہوں میں 25 فیصد بڑھانے اور تاریخی بجٹ پیش کرنے پر صوبائی حکومت کومبارک بادیتے ہیں ترجمان نے کہا حالیہ بجٹ کے خلاف وہی سیاسی یتیم واویلا کررہے ہیں جسکو پی ایس ڈی پی میں یکسر مسترد کردیا ہے ترجمان نے کہا صوبائی حکومت کی یکساں ترقیاتی کاموں کی پی ایس ڈی پی میں تجویز لائق تحسین ہے ترجمان نے کہا حالیہ بجٹ میں پنجگور سے ایک انجمن پارٹی کا نام نہاد سربراہ کی واویلا اور انکے گیڈر ببکیاں انکی سیاسی یتیمی کو ظاہرکرتی ہے جس نے گزشتہ سال ایک عہدہ کیلئے پارٹی کو دولخت کرکے آج اپنے بے بسی کی فریاد کرتے تھکتے نہیں ہیں ترجمان نے ایک غیربلوچ کا بلوچوں کیلئے اتنی ہمدردیاں اپنے ذاتی مفادات کی تسکین چاہتے ہیں انہیں بلوچ قوم اچھی طرح جانتے ہیں ترجمان نے کہا بلوچستان کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تاریخی بجٹ پیش کرنے اورعوامی نمائندگان کو یکسان ترقیاتی کام دینے اور بلیک میلر نام نہاد غیر بلوچوں کو مسترد کرنے پر بلوچستان حکومت کو داد دیتے ہیں ترجمان نے کہا بی این پی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری کا ہمیشہ سیاسی سوچ وفکر جمہوری رہاہے پارٹی قائد نے اپنے سیاسی کیریئرمیں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کاموں اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبے کی تاریخ کا حصہ ہے ترجمان نے کہا بی این پی عوامی ایک سیاسی فکری وجمہوری پارٹی ہے ہردور میں لوگوں کی خدمت کی ہے ترجمان نے کہا گوکہ بی این پی عوامی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں ہے مگرحقیقت کو چھپانا اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بلوچ قوم کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کی کردارکو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کو اپناقومی فریضہ سمجھتے ہیں ترجمان نے کہا بلوچ قوم کو بخوبی علم ہے کہ بی این پی عوامی ایک سیاسی فکری وجمہوری سوچ رکھنے والے جماعت ہے پارٹی قائدین کا کردار قوم کے سامنے ہے بی این پی عوامی حالیہ صوبائی بجٹ کو عوام کے امنگوں کے مطابق قراردیتے ہوئے بجٹ میں تین ہزارنئے ملازمت اور ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد بڑھانے اور پی ایس ڈی پی میں برابری کی بیناد پر فنڈز کی تقسیم کوبلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تاریخ ساز بجٹ قراردے دی ہے بی این پی عوامی بلوچستان حکومت کو تاریخی بجٹ پیش کرنے اور بجٹ میں سیاسی پتیموں کو مسترد کرنے پر بھی مبارکباد اور دادتحسین پیش کرتی ہے . .
متعلقہ خبریں