ڈھاڈر ، امن و امان کی صورتحال مخدوش، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ


بولان(قدرت روزنامہ)ڈھاڈر اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ،اب تو چور سینہ زوری پر اتر آئے گزشتہ روز مشکاف کے علاقے دشتٹری جوکہ پولیس ایریا ہے مسلح ڈاکوؤں نے محمد ہاشم بدوزئی بنگلزئی کے گھر میں زبردستی گھس کر پہلے اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور اس کے بعد گھر میں موجود ضروریات زندگی کا تمام سامان بشمول نقدی لیکر کر باآسانی فرار ہو گئے محمد ہاشم نے رسمی طور پر پولیس کو ابتدائی رپورٹ کر دی لیکن پولیس سے مایوس محمد ہاشم نے قرآن پاک کا واسطہ دے کر ڈاکوؤں چوروں سے اپیل کی وہ اس جدید دور میں بھی جھونپڑیوں میں رہتے ہیں ان کے گھر میں نہ دروازہ ہے اور نہ ہی چاردیواری وہ لوگ محنت مزدوری کرکے اپنے اور اپنے بچوں کو پیٹ پالتے ہیں ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی چور لیکر گئے ہیں اور کھانے کےلئے بھی دوسروں کے محتاج بن گئے اللہ کے سوا ان کا کوئی آسرا نہیں انہوں نے علاقائی معتبرین کو بھی قرآن پاک کا واسطہ دیکر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ حکومت سے ان کو کوئی امید نہیں لہٰذا ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی واپس لوٹائی جائے اور انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔