خضدار،سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارسبزی فروٹ مارکیٹ میں سبزیوں سمیت مرغی کی قیمت کو اچانک پرلگ گئی شہر میں ٹماٹر بھنڈی کی قیمت دوسنچری کو کراس کرچکی ہے خضدار سبزی مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمیت کو دوگنی کردی ہے بھنڈی کدو ٹماٹرغریب کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے اور دوسری جانب مرغی ڈیلر مافیانے خضدار کے عوام کیلئے ہروقت چھریاں تیزکردی ہے مرغی کی قیمت میں یکدم 50 روپئے کااضافہ کرکے 550 روپئے سے 50 روپئے بڑھاکر600 روپئے کردیاگیاہےکوئی مافیا سے پوچھنے والا نہیں ہے خضدار کے غریب عوام کی کھال ہر وقت مافیاز نکال رہے ہیں مرغی ڈیلر مافیابے لگام گھوڑے کی طرح کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے شہر میں گران فروشوں زخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں نے نرخنامہ کی دھجیاں اڑادی ہےمنافع خوروں نے عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے ان خیالات کااظہار خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے میڈیانمائندوں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خضدار میں ہرجگہ مافیازکی بھرمار ہے مرغی مافیا,سبزی فروٹ تاجر مافیا عوام کو خوب لوٹ رہی ہےخضدار میں ہرجگہ مافیازکا کنٹرول ہےسرکارکی دی ہوئی نرخنامہ آویزاں نہیں کی جارہی ہے کسی بھی تاجر,دکاندار سبزی فروٹ اور قصابوں نے کہیں بھی انکو چسپان نہیں کی گئی ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں خضدار میں مافیاز کی دن بدن بڑھنا تشویشناک ہے شہر بھر میں مہنگائی عروج کو پہنچ چکی ہے مرغی ڈیلرمافیانے یکدم مرغی کو بڑھادیا ہے اور سبزی کی قیمت بھی دوگنی کردی ہے بھنڈی ٹماٹر دوسنچری کو کراس کرچکی ہے مافیاز شہر میں عوام کو ہروقت بے دردی سے لوٹاجارہاہے عوامی حلقوں نےڈپٹی کمشنر خضدارعارف خان زرکون, اسسٹنٹ کمشنرخضدار حفیظ اللہ کاکڑ ودیگر سے مطالبہ کیا ہےکہ مرغی ,سبزی فروٹ اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیکر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔