بلوچستان میں متوقع بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا،صوبے کے مختلف اضلاع میں 3 جولائی سے 7 جولائی تک بڑے پیمانے پر بارشیں متوقع ہیں،ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہیں کہ تمام ضروری اقدامات لیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں۔