پشتون بیلٹ کو چھیڑا گیا تو پھر آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ ملک اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا ، آپ سوچیں کب بنا ہے، تربیلا ڈیم ہم بحیثیت ریاست پانی میں ڈوب گئے ہیں 48ہزار ہیکڑ زمین غائب ہوگئے ہیں آ پ نے ان سے وعدہ کیا تھا اب پتہ نہیں کتنے سال ہوگئے ہیں خدا نخواستہ آگر آپ پشتون بیلٹ کو چھیڑیں گے تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے (نجی ٹی وی )کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے ایک منٹ میں فاٹا کو پاکستان کیساتھ ملا دیا ہے ہم نے چیخ چیخ کر کہا کہ وہاں کے لوگوں کو بلاو ریفرنڈم کریں لوگوں سے ان کی رائے لیا جائے اس پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے اس پارلیمنٹ میں اب بھی 60آدمی لے آئیں گے 300ارکان میں 60آدمی چیخ وپکار کر ینگے اور آپ نہیں مانیں گے انڈین نیشنل 350 ایکٹ میں لکھا ہے کہ فاٹا اور برما وہ کسی کے ساتھ نہیں بلکہ اور آزاد ریاست ہیں آپ کے 280آرٹیکل میں سے تین فاٹا پر لاگو تھے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مل بیٹھنے سے ہی ہوتے ہیں میاں محمد نواز شریف جس طرح سیاست میں داخل ہوا انہوں نے ایک آرمی چیف کو فارغ کردیا نواز شریف وہ سیاستدان ہیں لوگ اس پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن تلخیاں آتی ہیں جب عمران خان کنٹینر سے گرا تھا سب سے پہلے عیادت کرنے والا میاں نواز شریف تھا یہ رشتے ہمیں رکھنے چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی بد معاشیوں کی وجہ سے ڈوب رہا ہے ہمارے ملک کا بحران بیرونی دنیا سے نہیں ہے یہ اندر سے ہم اسے چاٹ رہے ہیں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے تو یہ بہت بڑی پیشرف ہے یہ ایک دوسرے کا نام لینے کیلئے تیار نہیں تھے انہوں نے کہا کہ آپ پشتونوں پر بھروسہ کریں یہ بہت تگڑے ہوتے ہیں ڈیڈھ لاکھ میں مولانا فضل الرحمان زندہ آباد ،قیدی نمبر 804بھی ہمارے پشتون ہے میں آ پ کے چینل کے ذریعے سوال کرنا چاہتا ہوں کیا ہمیں اس ملک میں رہنے کیلئے چھوڑنا چاہتے ہیں کہ نہیں آخر کب تک ہمیں پھیٹتے رہیں گے یہ سوال آپ ان سے بھی کریں واحد پشتون یونٹ ہے اب بھی چار مختلف ایڈ منٹیشن میں تقسیم ہے اگر 9مئی ہوا تو 12مئی بھی ہوا ہے آپ بھی اپنی غلطیاں تسلیم کریں ہم بھی تسلیم کریں گے ہم سب مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کریں گے اس طرح نہیں چلے گا آئیں بیٹھے میں یہاں تک تیار ہوں آپ پاکستان کو جمہوری ڈیمو کریٹک فیڈریشن آف پاکستان بنائیں اس میں شرط رکھیں کہ محمود خان اچکزئی الیکشن نہیں لڑے گا میں اس پر دستخط کرنے کیلئے تیار ہوں میں پاگل نہیں ہو آپ ہمارے مقروض ہیں ہمارے تمام آکابرین کو ایک ساتھ ملائیں جنہوں نے سینکڑوں سال جیلیں کاٹی اور کہا ون مین ون ووٹ انہوں نے کہا کہ ون یونٹ مت بناؤ بربادی آئیگی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بناؤ اور ایک بھی آدمی نے پاکستان مردہ آباد کا نعرہ نہیں لگا یا ہے ہمارے آکابرین جمہوریت چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ ایک پارلیمنٹ کمیٹی بنائیں جس میں نواز شریف،شہباز شریف،آصف علی زرداری اور پی ٹی آئی کے قائدین آپس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کیساتھ سچ بولیں کیونکہ مسئلہ بھی ان سب نے بنا یا ہے اس سے مسئلہ حل ہوجائے گا میں نے ملک کے مفاد میں 2سال پہلے بھی کہا تھا کہ آرمی چیف سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کا گول میز کانفرنس بلائیں اور ملک مسائل کے گھیرے میں مگر ہم چھوٹے لوگ ہیں . .

.

متعلقہ خبریں