کوئٹہ میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش، اسکولوں میں بچے بے ہوش ہونے لگے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں شدید گرمی سے سکولز کے بچے متاثر ہونے اورچکر آنے ، بے ہوش ہونے کے واقعات رپورٹ کئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شدید گرمی سے متعدد سکولز میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ کوئٹہ میں ایک طرف شدید گرمی اور حبس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تو دوسری طرف بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام خصوصا بچے، بوڑھے، خواتین اور مریض اذیت میں مبتلا ہیں۔ متعدد والدین نے حکومت سے شدید گرمی کی وجہ سے سکولز میں چھٹیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے کہ جب تک گرمی کی لہر برقرار ہے بچوں کو سکول میں چھٹیاں دی جائیں۔