ان لوگوں کو اربوں دینا مناسب نہیں جو ہار چکے ہیں، جام کمال کا وزیراعلیٰ سے شکوہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صنعت وتجارت جام کمال خان کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے شکوہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا خیر مقدم اور یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو دیکھیںگے ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال خان نے میرسرفرازبگٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان سے درخواست ہے کہ وہ بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں ہونے والے تفاوت کو سنجیدگی سے دیکھیں۔ بہت سے غیر منتخب، الیکشن میں ہارنے والے اور عوام اور اسمبلی میں جوابدہ نہ ہونے والوں نے فنڈز کا بڑا حصہ لیا ہے۔ کسی علاقے کا ایم این اے اور ایم پی اے جب تجویز کرتا ہے تو وہ اپنے ووٹرز اور باقیوں سے جوابدہ ہوتا ہے۔ ان لوگوں کو اربوں دینا مناسب نہیں جو ہار چکے ہیں، یا فیصلہ سازوں اور چند سینیٹرز کو متاثر کرتے ہیں جن کا کوئی حلقہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اس پر ایکشن لیں گے اور جو غلط ہے اسے درست کریں گے۔جس پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جام صاحب، اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہم ضرور دیکھیں گے۔ آپ کی تجاویز اور آرا کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔جس پرجام کمال خان نے کہاکہ آپ کے فوری جواب کی تعریف کرتے ہیں اور ہم سب آپ کو بلوچستان کے لیے ڈیلیور کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صاف ستھرا کوئٹہ کی جانب ایک چھوٹا قدم۔ ڈی جی پی پی پی ڈاکٹر فیصل کاکر اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی اپنی ٹیموں کے ساتھ سخت محنت، اچھا کام جاری رکھیں ۔