اوتھل میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی، ملزم گرفتار
حب(قدرت روزنامہ)اوتھل پولیس کامنشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،SHOاوتھل کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہSHOاوتھل قاضی محمد صابرنے دیگر پولیس نفری کے ہمر اہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کرولا کار رجسٹریشن نمبر AEG/ 270 کو زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر روک کر تلاشی کی اور گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 18کلو گرام افیون اور 10 کلو گرام آئس شیشہ مجموعی طور پر 28کلو گرام منشیات برآمد کر کے منشیات اسمگلرز عدنان صمد ولد عبدالصمد سکنہ اورنگی ٹاﺅن کراچی کو گرفتارکر کے زیر حراست ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔