میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ایم ای آر سی 1122 مرک بلوچستان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق N (25) وندر اور لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف ٹریفک حادثات و واقعات 180 رپورٹ ہوئے جن میں 260 افراد زخمی جبکہ 13 افراد جاں بحق ہوئے . مرک 1122 بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ میں این 25 لکپاس مستونگ میں 133 روڈ حادثات میں 172 افراد زخمی ہوئے جبکہ 1 شخص جاں بحق ہوا، قلات میں 65 روڈ حادثات میں 88 آفراد زخمی جبکہ 1 شخص جاں بحق ہوا، باغبانہ خضدار میں 54 روڈ حادثات میں 82 آفراد زخمی ہوئے، درکالہ خضدار میں 83 روڈ حادثات میں 145 افراد زخمی جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، کڑاڑو خضدار میں 39 روڈ حادثات میں 67 افراد زخمی ہوئے، ٹیارہ لسبیلہ میں 55 روڈ حادثات میں 101 افراد زخمی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، وندر لسبیلہ میں 125 روڈ حادثات میں159 افراد زخمی جبکہ 9 آفراد جاں بحق ہوئے، سرنان پشین میں 145 روڈ ٹریفک حادثات میں 290 افراد زخمی 5 افراد جاں بحق ہوئے، چمن میں 16 روڈ ٹریفک حادثات میں 27 افراد زخمی ہوئے . این 50 زیارت کراس پشین میں 97 روڈ ٹریفک حادثات میں 162 افراد زخمی ہوئے، نسائی قلعہ سیف اللہ میں 179 روڈ ٹریفک حادثات میں 212 افراد زخمی ہوئے، شنکئی قلعہ سیف اللہ میں 31 روڈ ٹریفک حادثات میں 43 افراد زخمی ہوئے، بدین زئی ژوب میں 45 روڈ ٹریفک حادثات میں 55 افراد زخمی 2 افراد جاں بحق ہوئے، مانیخو شیرانی میں 20 روڈ ٹریفک حادثات میں 32 افراد زخمی ہوئے . این 85 گدر سوراب میں 75 روڈ ٹریفک حادثات میں 150 افراد جبکہ 16 افراد جاں بحق ہوئے . این 65 گوگورت کچھی میں 53 روڈ ٹریفک حادثات میں 93 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے، بختیار آباد سبی میں 29 روڈ ٹریفک حادثات میں 43 افراد زخمی 1 شخص جاں بحق ہوا، کیٹل فارم جعفر آباد میں 29 روڈ ٹریفک حادثات میں 49 افراد زخمی ہوئے . این 70 مختیار لورالائی میں 43 روڈ ٹریفک حادثات میں 55 افراد زخمی 1 شخص جاں بحق ہوا . این 25 خضدار میں 448 روڈ ٹریفک حادثات میں 540 افراد زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوئے . این 50 ٹراما ژوب میں 691 روڈ ٹریفک حادثات میں 884 افراد زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوئے کے اعداد و شمار شامل ہیں . . .
وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 مرک بلوچستان کی جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ماہ جون میں بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک حادثات و واقعات 2454 رونما ہوئے جن میں 3449 افراد زخمی جبکہ 51 افراد جاں بحق ہوئے . تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 مرک بلوچستان کے جاری کردہ ماہ وار کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات 2454 رونما ہوئے جن میں 3449 افراد زخمی جبکہ 51 افراد جاں بحق ہوئے .
متعلقہ خبریں