حب سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا پکڑا گیا


حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے کپڑے کی اسمگلنگ، 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑی گئی کسٹمز حکام نے کراچی میں کپڑے کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، اور 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی میں داخل ہونے والے ٹرالر سے اسمگل شدہ کپڑے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ ضبط شدہ کپڑا 25 ہزار کلو وزنی ہے اور ٹرالر سمیت اس کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے، ملزمان نیلامی کے جعلی دستاویزات کے ذریعے کپڑا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق اسمگل ہونے والے کپڑے کو کسٹم نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیا ہے، اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔