موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس، پنجاب اور بلوچستان حکومت سے تفصیلات طلب
اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت میں تفصیلات طلب کرلیاعدالت نے بلوچستان اور پنجاب حکومتوں موسمی تبدیلی کے لیے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ 15 جولائی تک جمع کروائیں، عدالت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں وہ بتائیں جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں، زبانی جمع تفریق کے بجائے تحریری رپورٹ دیں، ہم نے تمام چیف سیکرٹریز کو بلایا تھا بلوچستان سے کون آیا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان کی طبیعت خراب ہے اس لیے نہیں آئے بعدازاں عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔