بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان2024 کے نتائج کا اعلان کردیا۔امتحان میں کل 143849 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 121362 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب 84.36 فیصد رہا نہم کلاس میں 67800 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 50558 کامیاب قرار پائے کامیابی کا تناسب74.57 فیصد رہا، دہم کلاس میں 76049 طلبا شریک ہوئے جن میں سے 70804 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 93.10 فیصد رہا رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلبا کی تفصیل درج ذیل ہے، بی آر سی لورالائیکے رسد خان ولد نعمت اللہ نے 1054 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے زین اللہ خان ولد نعمت اللہ خان نے 1048 نمبر لے کر دوسری، بی آر سی جبکہ بی آر سی لورالائی کے عبدالرحمان ولد عصمت اللہ صالم ، سید عبدالعلیم ولد سید نظام الدین اور کیڈیٹ کالج کوہلو کے شہزاد خان ولد گل شیر نے مشترکہ طور پر 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ اعجاز احمد بلوچ، کنٹرولر بورڈ عابدہ کا کٹر اور سیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی نے کامیاب ہونے والے طلبا کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو باالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ یہ طلبا و طالبات مزید محنت کر کے ملک و قوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے۔ کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابستہ ہے۔ کنٹرولر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اسا تذہ کرام اور بورڈ کے عملہ باالخصوص شعبہ امتحانات ، رزلٹ برانچ،آئی ٹی سیکشن کو ڈنگ میل اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکر یہ ادا کیا۔