کوئٹہ میں خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کی جائے، عورت فاﺅنڈیشن
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے جلد قانون سازی کی جائے تمام تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کو تربیت کا اہتمام کیا جائے تفریحی مقامات پر بیت الخلا کو مکمل طور پر فعال بنا یا جائے اور ساتھ ہی اس کی صفائی بھی کی جائے خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کیا جائے تاکہ دیر تک کام کرنے والی خواتین کو رات کے وقت مہنگے کرایوں اور خطرات سے نجات پا سکیں ان خیالات کاا ظہار ضا کنول،ثنا درانی،مسرت داﺅد اور دیگر خواتین نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں خواتین کی تفریح اور تعلیم کی فروغ کیلئے ایسی کلاسوں کا اہتمام کیا جائے جس میں انہیں ایسے ہنر سے بہرومند کیاجائے جس سے انہیں اپنی مالی اخراجات پوری کرنے کی قابلیت پیدا ہو اور وہ اپنی پھیروں پر کھڑی ہوکر خود مختاری کی زندگی بسر کرسکیں انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کے ملازمین کو ایسی تربیت دی جائے جس میں انہیں احساس،معاملات کو سمجھنے اور نمٹنے کا طریقہ کار آجائے اور ساتھ ہی حساس خواتین کیساتھ کیسے سلوک یا رویہ اختیار کیا جائے جس سے انہیں زندگی کی طرف واپس لایا جائے انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کے ملازمین کو ایکسپوزر وزٹ کروایا جائے تاکہ انہیں اپنی خامیوں کا انداز ہو انہوں نے کہا کہ پنا ہ گاہوں میں رہائش پذیر خواتین اور ان کے بچوں کی ورزش کی کلاسوں کابھی اہتمام کیا جائے کیونکہ جسم چست رہے گا تب ہی دماغ پر سکون رہے گا انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کیا جائے تاکہ دیر تک کام کرنے والی خواتین کو رات کے وقت مہنگے کرایوں اور خطرات سے نجات مل سکیں جنسی وطولیدی نظام کی آگاہی اور نشونما کے حوالے سے اسکولوں اور کالجوں ودیگر تعلیمی اداروں میں نصاف کا حصہ بنا یا جائے والدین کو بتا نا چاہیے کہ اس حوالے سے اساتذہ اور والدین کی بھی آگاہی کیلئے مہم کا آغاز کیا جائے اور میڈیا بھی اس کے فروغ کیلئے اپنا کردارادا کریں بلوچستان میں کم عمری شادی کے بل کو منظور کرا یا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کمیٹیوں میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دی جائے۔