ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے . نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں قریباً 12 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 234 روپے 72 پیسے فی کلو ہوگئی ہے .

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کے لہے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی . ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی . ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے . قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا ہے . یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی . ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتیں فوری نافذ العمل ہو گئیں . او گرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت جون میں 2 ہزار 768 روپے 23 پیسے تھی . ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد سلنڈر کی قیمت جولائی کے لیے 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے کر دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں