اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے .

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے . پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے . موسم کا حال ل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے . سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے . کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے . بلوچستان بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا اسپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق نئے اسپیل سے صوبے کے 15 اضلاع میں 3 سے 7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں . لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، اوستہ محمد، صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، کوہلو، ژوب، زیارت، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ موسلادھار بارش، آندھی، گردوغبار اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے . پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متوقع بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی . محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات میں 36 اور زیارت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، ژوب میں 38، سبی میں 47، تربت میں 48، نوکنڈی میں 46 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 36 اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا . محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہے گی . موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بارش برسنے کے صرف پانچ فیصد امکانات ہیں جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش متوقع ہے . پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب آج سے 7 جولائی تک مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے، پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے . ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں، بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے . کراچی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں، اس کے باوجود موسم گرم ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں . آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے . شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا . کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے . . .

متعلقہ خبریں