وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ کچلاک کے موقع پر مفتی محمود اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع


ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لیڈی میڈیکل آفیسرز ، چھ میڈیکل افسران معطل كردئىے گئے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ کچلاک کے موقع پر مفتی محمود اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع كردى گئى۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 23 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔


ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لیڈی میڈیکل آفیسرز ، چھ میڈیکل افسران معطل كردئىے گئے ۔معطل ہونے والے افسران میں چار لیڈی میڈیکل افسران ڈاکٹر جویریہ ضیاء، ڈاکٹر عابدہ ، ڈاکٹر اقلامینا، ڈاکٹر روبینہ شاہ شامل ہيں ۔


ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران خان ، فہیم اللہ ڈاکٹر ثناء اللہ بازئی، چیف میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر عبدالوحید، ڈاکٹر عنایت اللہ اور ڈاکٹر فرید اللہ بھی معطل كردئىے گئے ۔
ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ اغبرگ میں آر ایچ سی کا تمام عملہ بھی غیر حاضر پایا گیا۔آر ایچ سی اغبرگ کے 13 ملازمین معطل ، نوٹیفکیشن جاری كردئىے گئے ۔