“ہوسکتا ہے کہ کھیل کے دوران باؤنڈری کُشن ہٹ گیا ہو” پولاک بھی کیچ پر بول اٹھے


امريكہ (قدرت روزنامہ) جنوبی افریقا کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شان پولاک نے فائنل میں سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں ڈیوڈ ملر کے کیچ پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کے آخری اوور میں سوریا کمار یادیو نے باؤنڈری لائن پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام کر پروٹیز کی امیدوں کو معدوم کردیا تھا اور اس کیچ پر کئی افریقی فینز نے شکوک کا اظہار کیا تھا۔
اس کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق جنوب افریقی کرکٹر شان پولاک نے ذو معنیٰ الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ باؤنڈری کش شاید کھیل کے دوران ہٹ گیا ہوگا، کیچ ٹھیک تھا کیونکہ کرکٹر کا پاؤں نہیں لگا تھا۔
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کو ایک لمحہ کھیل کے دوران ٹرافی اپنے پاس آتی نظر آرہی تھی جب 30 گیندوں پر 30 رنز درکار تھے اور ہینریچ کلاسن شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے تھے تاہم جسپریت بمراہ ایک شاندار اسپیل اور ہاردک پانڈیا کی وکٹ کے ذریعے میچ کا رخ تبدیل ہوا اور بھارت ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔