عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پروزیراعظم عمران خان کی ہدایات خاص:ہرپاکستانی خوش ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ کے دوران سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ،علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ۔

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ منانے کے حوالے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ہو اجس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ،بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پبلشرز عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے دوران سیرت النبیﷺ کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔

سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہﷺ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا، پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

13 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

25 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

44 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

54 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago