(قدرت روزنامہ)بیٹی کو جنسی ہراساں کرنیکا الزام، تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے سابق شوہر گرفتار کروا دیا
تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین نے سابق شوہر پر بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کر گرفتار کر لیا ہے،توحید کمرشل ایریا میں پولیس نے کارروائی کی اور پی ٹی آئی کی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کو حراست میں لے لیا، پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین نے سابق شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ اسکی ملزم سے شادی پانچ برس پہلے ہوئی تھی، تا ہم آٹھ ماہ قبل ملزم نے انکی تیرہ سالہ بیٹی کو جنسی ہراساں کیا
لیلیٰ پروین نے سابق شوہر کے خلاف گذری تھانے میں درخواست دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا اور رات کو کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق مقدمہ لیلیٰ پروین کی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
قبل ازیں لیلیٰ پروین نے اپنے شوہر کے خلاف کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں سابق شوہر پر سنگین الزام عائد کئے تھے،لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ میر حسنین نے بیٹیوں کو ہراساں کیا گھریلو ملازمہ کو بھی نہیں بخشا . میر حسنین سے میری 2016 میں شادی ہوئی جس نے مجھ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے میری شادی کے بعد اس کے خلاف 9 خواتین نے بھی شادیوں کے حوالے سے کیس دائر کرائے انہوں نے بتایا کہ ہر شادی میں علی حسین کے اہل خانہ بھی شامل ہوتے تھے میر حسنین کسی اور کی زندگی برباد نہ کرے، اس وجہ سے حقیقت سامنے لارہی ہوں، کیونکہ وہ جنسی درندہ ہے جو شراب نوشی کرتا اور اپنے ہی گھر والوں کو ہراساں کرتا ہے۔میرے گھر میں کام کرنے والی 55سالہ خاتون کو میر حسنین نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اب وہ مجھے ڈرا دھمکا کر قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ وہ میری ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت ہڑپ کرگیا ہے اُس نے میرے پیسوں سے گھر بنایا اور گاڑی بھی خریدی۔ میر حسنین نے میری بارہ سالہ بیٹی کو حراساں کیا اور نازیبا پیغامات بھیجے، وہ میری بچیوں کو لو یو کے میسج کرتا ہے ، علی حسن جنسی درندہ ہے، جس نے پانچ سال کی لڑکی کو جنسی حراساں کیا۔لیلیٰ پروین نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں نکاح سنت ہے اسے پامال ہونے سے بچایا جائے
دوسری جانب رواں برس ماہ اگست میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کراچی کی جنرل سیکریٹری ارم بٹ نے پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق ایڈیشنل جنرل سیکٹرٹری کراچی لیلیٰ پروین کے گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں خود کو موجودہ جنرل سیکریٹری ظاہر کرنے کی تردید کی اور کہا گیا کہ محترمہ لیلیٰ پروین خود کو جنرل سیکرٹری ظاہر کرکے میڈیا نمائندگان کو گمراہ کررہی ہیں لیلیٰ پروین کا تعلق پارٹی سے ہے مگر اس وقت وہ شعبہ خواتین کی کابینہ میں کسی عہدے پر اپنی خدمات انجام نہیں دے رہیں تمام صحافیوں سے گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کا نام استعمال کرکے کسی کے ذاتی مسائل کی کوریج سے گرہیز کریں لیلیٰ پروین وزیراعظم کے وژن اور پیغام کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچارہی ہیں مگر شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ظاہر کرکے میڈیا کوریج حاصل کرنے کیلئے محترمہ پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہیں پارٹی کا شعبہ احتساب لیلیٰ پروین کیلئے جلد سخت کاروائی عمل میں لائے گا پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہیپارٹی کے قوانین ہر کارکن پر لاگو ہوتے ہیں قوانین کی خلاف ورزی پر ہر کارکن کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…