1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں ہیں؟ اس حوالے سے ادارۂ شماریات کی دستاویز سامنے آ گئی .
ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت کی سہولتیں 19.83 فیصد مہنگی ہو گئیں، مئی کے مقابلے جون میں صحت کی سہولتیں 1.41 فیصد مہنگی ہوئیں .


گزشتہ 1 سال میں تعلیمی سہولتیں 15.86 فیصد مہنگی ہو گئیں، مئی کے مقابلے میں جون میں تعلیمی سہولتیں 0.29 فیصد مہنگی ہوئیں . گزشتہ 1 برس کے دوران ملبوسات 17.80 فیصد مہنگے ہوئے، مئی کے مقابلے میں جون میں ملبوسات کی قیمتیں 0.92 فیصد بڑھ گئیں .
مالی سال 24-2023ء میں ٹرانسپورٹ کے کرائے 10.38 فیصد بڑھے ہیں، تاہم مئی کے مقابلے میں جون میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے . ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق مالی سال 24-2023ء میں ریسٹورنٹ اور ہوٹل 11.88 فیصد مہنگے ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں