انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم پر احتجاجاً دھرنا دے کر بند کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ، لواحقین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سریاب روڈ آج رات بند رہے گا، کال ریلی کی شکل میں مظاہرہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ظہیر احمد کو 27 جون 2024 کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا۔ اس سے قبل لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔