سبی میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
سبی(قدرت روزنامہ)سبی پولیس کی کاروائی 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیاتفصیلات کیمطابق ایس ڈی پی او گلاب خان شیخ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی شوکت علی،ایڈیشنل ایس ایچ او محمد اسلم کٹبار، ایس آئی محبوب علی، اے ایس آئی عبدالعامر رند نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے س نامی 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم بلاول ولد محمد قاسم قوم سیانچ کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 125/24بجرم زیر دفعہ 511-376 درج کر لیا۔