تربت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے، مینہ مجید


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی مینہ مجید بلوچ نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے حکومت میں تربت سٹی پروجیکٹ فیز iiمیں اربوں روپے کے فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود منصوبے نا مکمل ہیں ا ور غیر معیاری کام ہوا ہے علاقے کے عوام کا مطالبہ ہے اور نشاندہی کرانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ سٹی پروجیکٹ فیز iiکے تحقیقات کیلئے سی ایم آئی ٹی بھیج کر جامع تحقیقات کرائے جائے۔