حب میں سڑک عبور کرنیوالا شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
حب(قدرت روزنامہ)حب مغربی پاس پر تیز رفتار گاڑ ی نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو روندھ ڈالا، موقع پر جاں بحق،نعش حب اسپتال منتقل ،ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز حب مغربی بائی پاس تیز رفتار ڈیزل بردار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 25سالہ شاداب ولد دلدار نامی شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا نعش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی متوفی بائی پاس کے قریب کا رہائشی تھا۔