قدیم نے جدید وزیراعلیٰ سے شکایت کی کہ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں، نواب رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمدنواب اسلم خان رئیسانی نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے بیان پر سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پرنواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ایک قدیم وزیراعلیٰ نے جدید وزیر اعلی سے شکایت کی ہے کہ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں ( درست بات ہے) قدیم وزیراعلی شاہد بھول گئے ہیں کہ جدید وزیراعلی بھی وہی حرکت کر رہے ہیں جو حرکت آپ کیا کر تے تھے انہوں نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، ہم نے اس قسم کی بات کبھی بھی نہیں کہی ہے، میں اس خبر بنانے والوں کو کہتے ہیں اور اس سے قبل بھی کہا ہے اس قسم کی گھٹیا حرکت مت کیا کریں۔