مشکل وقت میں ترکی پھر پاکستان کی مدد کو آگیا، بڑی پیشکش کر دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گزشتہ روز سے پیوستہ شب کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں زلزلے نے تباہی مچائی ، ایسے وقت میں ترکی پھر پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا اور ہر طرح کی مدد کی پیشکش کردی ۔
انگریزی جریدے ایکسپریس ٹریبون نے سفارتی ذرائع کےحوالے سے کہا کہ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سےٹیلیفونک گفتگو کی اور ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ، ترک وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کے انقرہ مصیبت کی اس گھڑی میں اسلام آباد کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ شب بلوچستان میں کوئٹہ سے تقریباً 100 کلو میٹر کے فاصلے پر زلزلہ آیا تھا جس سے کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔لزلے کے فوری بعد پاک فوج کے جوانوں سمیت دیگر ریسکیو اور ریلیف کے ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی و بحالی کاموں میں حصہ لیا۔