ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی ، صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ ، عبدالخالق صاحب سے بیوٹمز سٹاف ایسوی ایشن کے صدر سہیل انور ، ممبر ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر سعیداللہ جان، سینئر جوائنٹ سکڑیری خیبر خان اچکزئی ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر حسرت حسین اور نائب صدر اجمل خان پر مشتمل وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد نے نیشنل پارٹی کے جامعات کے حوالے سے دیرینہ اور قابل عمل موقف کی تائید کو سہراتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ھمیشہ جامعات کے مالی اور انتظامی مسائل پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ وفد نے نیشنل پارٹی رہنماو¿ں کو 3 جولائی کو ایسوی ایشن کے نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری کے تقریب میں دعوت دی۔