پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ سریقلات میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس سے فریقین کے تین افراد زخمی ہوگئے جن میں نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ کا داماد اور معروف کاروباری شخصیت حاجی مقبول احمد کا چھوٹا بھائی حاجی عبدالغنی بھی شامل ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں دوسرے فریق کے طارق اور آصف بھی شامل ہیں واقعہ کے بعد زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جھگڑا ادھار کے مسلے پر ہوا تھا۔