بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سیکر ٹری کالجز ہایئر ایجو کیشن اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان دروانی کی ہدایت پر سیکریٹری کالجز اور ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن نے بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریگی۔ اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار بولان یو نیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ سید اورنگزیب شاہ کو کمیٹی کا چیئر مین ، ڈائریکٹر پشین کمپیس سر دار بہادر خان وومن یو نیورسٹی اشرف کاکڑ کوسیکر ٹری جبکہ رجسٹرار یو نیورسٹی آف بلوچستان محمد طارق جو گیزئی کوکمیٹی کاممبر تعینات کیا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز بس حادثے میں ایک طالبعلم چلتی بس سے گر کے جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔