دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی باعث تشویش ہے، صوبائی وزرا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے ہمراہ بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی . پارکنگ کی ترقی اور پلازوں کی دیکھ بھال، کوئٹہ شہر میں پبلک اسکوائر اور زیر زمین پارکنگ کی ترقی، حب فیز II میں اسپیشل اکنامک زون، کھو کلمت پسنی میں سولر سالٹ پروجیکٹ اور چمن سٹی ماسٹر پلان سمیت متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی نجی شراکت داری کے منصوبے .

ان اقدامات سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے . کیچ کے علاقے گھیبن میں دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں جس کے نتیچے میں معصوم بچے اور خواتین شدید زخمی ہوئے ہیں . دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے بلوچستان کے بے گناہ اور معصوم لوگوں پر اس طرح کے گھناونے حملوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور نام نہاد سیاسی پارٹیوں کا چھپ سادھ لینا باعث تشویش ہے . حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے مجرموں کی سرکوبی کرے گی اور ان کیفر کردار تک پہنچائے گی . . .

متعلقہ خبریں