نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی

نیوزی لینڈ(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،ایف ٹی پی 2023ء مکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کو نومبر 2022 میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں۔