عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی . یاد رہے کہ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا تھا . پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے . الیکشن ٹربیونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا . پیپلز پارٹی کے عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے . عبدالحکیم بلوچ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی .
سندھ ہائیکورٹ میں این اے231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی .
متعلقہ خبریں