اسلام آباد

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دکھائی دی ہے۔
حصص کی خرید و فروخت کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے سے 80 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مثبت نوٹ پر کام کر رہی ہے۔ معیشتی و مالیاتی معاملات میں کچھ بہتری آنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ سرمایہ کاری پر متوجہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں