جب بات آتی ہے گھریلو طریقوں کی تو، بالوں میں تیل لگانا بہترین طریقہ ہے . اس سے بالوں کی اچھی افزائش ہوتی ہے، اور دماغ کو ٹھنڈک اور سکون بھی ملتا ہے . کچھ ناریل کے تیل سے مالش کریں اور کچھ زیتون کے تیل سے، اس کے علاوہ سرسوں کا تیل بھی بالوں کے لیے اچھا ہے . یہاں ہم آپ کو سرسوں کے تیل کا سب سے آسان ااور موثر ہیک بتا رہے ہیں، جسے آزما کر اپنے بال خوبصورت اور گھنے کر سکتی ہیں . سب سے پہلے ایک پیالے میں سرسوں کا تیل لیں اور اس میں 3-4 چائے کے چمچ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں، یہاں تک کہ یہ تھوڑا کریمی نظر آئے . اس کے بعد اس میں دو وٹامن ای کیپسول شامل کریں . اب اس تیار شدہ مرکب سے بالوں اور سر کی جڑوں میں مالش کریں . یہ تیل بالوں کو مکمل غذائیت دے گا، بالوں کی نشونما اور چمک کے لیے یہ تیل اکسیر ہے . آپ کچھ ہی دنوں کے استعمال سے فرق محسوس کرنا شروع کر دیں گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ بھال بھی کوئی آسان کام نہیں ہے . اس کے لیے خواتین کئی گھریلو طریقے آزماتی ہیں .
متعلقہ خبریں