لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و حمل کا الزام لگا کر دو ہندو لڑکوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی صحافی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ راجستھان میں گاؤ رکشکوں نے حقیقت جاننے بغیر ہی سونو بشنوئی اور سندر بشنوئی کو ’گائے ’ ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہچانے کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ٹرک میں گائے کے بجائے لیموں سے لدا ہوا تھا۔ مشتعل افراد نے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا۔