اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے گی .
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ٹرپل ون بریگیڈ سمیت 10 اداروں کو مراسلہ لکھ دیا .

اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ایکسرسائز میں فوجی ٹروپس بھی حصہ لیں گے .
مراسلے کے مطابق راولپنڈی پنجاب رینجرز، ضلعی پولیس، سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس بھی مشقوں کا حصہ ہوں گے . سیکورٹی مشق میں تمام ادارے ہنگامی حالات میں باہمی رابطوں کا عملی مظاہرہ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں