عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ سندھ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ضیاءالحسن لنجار نے صدر آصف علی زرداری کو سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے وزیرداخلہ کو صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
سندھ کے وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔