خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق
گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا
خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہید ہدایت اللہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ ضلع باجوڑ میں سابق گورنر شوکت اللہ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔
واقعہ ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ ، ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوئے۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔