ٹھکیداری نظام رائج کرنے کی پالیسیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی عبدامعروف آزاد دین محمد حسنی عابد بٹ عارف خان نچاری ملک وحید کاسی ظفر خان رند فضل محمد یوسفزئی اور دیگر رہنمائوں نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اداروں میں ٹھکیداری کے نظام رائج کرنے کی پالیسیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا . بلوچستان کے مختلف اداروں میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہوں پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی ادائیگی نہیں ہورہی جبکہ صوبائی حکومت میونسپل کارپوریشنوں اور دیگر بڑی اتھارٹیوں سمیت محکمہ صحت کے شعبوں کو اپنے من پسند افراد اور ٹھکیداروں کے حوالے کرنے کی پالیسیاں بنا رہی ہے .

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی سمیت مختلف فورمز پر برملا اعلان کرچکے ہیں کہ اداروں کی نجکاری اور لوگوں کو بیروز گار کرنا ہماری پارٹی کا منشور اور پالیسی نہیں مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہے . کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر ٹھکیدار کے حنالے کرنے کی پالیسیاں بناکر صوبائی حکومت اور ادارے پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے جبکہ محکمے کے ملازمین تین تین ماہ تک کی تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں . بلوچستان حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اپنے محکموں لواحقین کی بھرتیوں پر عمل نہیں کراسکتی . بلوچستان قی دیگر بڑی اتھارٹیوں بی ڈی اے . واسا کیو ڈی ایاور لیڈا سمیت دیگر میونسپل کارپوریشنوں کے ملازمین مسائل حل نہ ہونے اور اداروں کا نظام درست نہ ہونے پرشدید تحفظات رکھتے ہیں . رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشورروٹی کپڑا اور مکان پر عمل کرتے ہوئے غریب ملازمین اور اداروں کا تحفظ یقینی بنائیاور وزیر اعلی بلوچستان اور پارٹی کے صوبائی وزرا۶ اپنے اقدامات اور اعلانات سے یہ تاثر دیں کہ بلوچستان میں غریبوں اور محنت کشوں چھوٹے کسانوں کی نمائندہ حکومت ہے . تاکہ غریب عوام اور ملازمین و محنت کش طبقے کا حکومت پر اعتماد بحال ہو . . .

متعلقہ خبریں