بلوچستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے 7 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے . محکمے کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں .

بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . لسبیلہ،خضدار،آواران، جھل مگسی، قلات اور نصیر آباد، اوستہ محمد،صحبت پور، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، موسی خیل، کوہلو، ژوب، زیارت اور بارکھان سمیت ملحقہ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . دریں اثنا پاکستان ڈساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے صوبے کے15 اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے . پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کے مطابق فصلوں کی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور عوام بارشوں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں . اتھارٹی نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں . .

متعلقہ خبریں